Topics

ہوا میں اڑتا ہوں


محمد اقبال۔ خالہ اور میرے گھر کے درمیان کافی فاصلہ ہے۔ پہاڑ کی چوٹی پر خالہ کا گھر ہونے کی وجہ سے وہاں جانے کاراستہ تنگ اور دشوار گزار ہے اگر بندہ پھسل جائے توہڈیاں چور ہوجائیں۔ جیسے جیسے اوپر چڑھتا ہوں راستہ مزیدخطرناک ہوتا جاتا ہے۔ میں خطروں کی پرواہ نہیں کرتا اورچلتارہتا ہوں۔ جب آگے چلنا ممکن نہ رہا تواڑنا شروع کردیتا ہوں اور منزل سامنے آگئی۔ مجھے عام طور پر ایسے خواب نظر آتے ہیں جس میں اپنے آپ کو اڑتا ہوا دیکھتا ہوں۔ اڑتے ہوئے خیال آتا ہے کہ بلندیوں تک جانا ہے تو بلند ہوتا چلا جاتا ہوں اوربلندیوں کے ساتھ خوشی میں اضافہ  ہوتا رہتاہے۔

 

تعبیر: اس طرح کے خواب نظر آنے کی وجہ نمک کا اعتدال سے زائد استعمال ہے۔جسم میں نمک کا محلول اگر تیار ہوجائے تو خواب میں اس طرح کے مناظر نظر آتے ہیں۔ایسے خواب حقیقت سے تعلق نہیں رکھتے۔ نمک کے محلول کی مقداربڑھ جاناصحت کے لئے مناسب نہیں ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جون                2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.