Topics

پہاڑ کی چوٹی پر چڑھنا


بابوفضل حیات، سوات۔ ہم کسی پہاڑ پر کھڑے ہیں مزید چڑھنا آسان نہیں۔ ایک کرین مجھے بلندی پر پہنچادیتی ہے۔ خیال آتا ہے یہ دنیا کا بلند ترین پہاڑ ما ؤ نٹ ایورسٹ (Mount Everest) ہے۔

 

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ ارادے بلند ہیں ہمت بھی ہے لیکن مستقل مزاجی جس قدر ہونی چاہئے وہ نہیں ہے۔ ایورسٹ پہاڑ پر چڑھنا ممکن ہے لیکن اس کے لئے حوصلہ، قوت ارادی اور وقت کو ضائع نہ کرنے کی عادت ہونی چاہے۔ ہمت مرداں مدد خدا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.