Topics

سانپ رینگتا ہے


نام شائع نہیں کریں۔ حیرت انگیز طور پر پہلے سانپ خواب میں اردگرد رینگتا نظر آتا تھا جب کہ کچھ عرصہ سے شادیوں کی تقریبات خواب میں دیکھتی ہوں لیکن تقریبات میں خوشی کے بجائے افسردہ بیٹھی ہوں۔ ایسے خواب دیکھنے سے بیداری میں بھی افسردگی ہوتی ہے۔

 

تعبیر: نظام ہضم کی خرابی کی وجہ سے کسی کے خلاف نفرت ابھری —یہ جذ بہ خواب میں سانپ نظر آتا ہے۔ ہاضمہ صحیح ہونے کے بعد تقریبات نظر آتی ہیں جس کی وجہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کارجحان ہے۔ لوگو ں سے انسیت کا رجحان— جب محبت کا جواب محبت سے نہیں پاتا تو افسردگی ہوتی ہے۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت طیبہؐ کا مطالعہ کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.