Topics

شہد کی بوندیں برسنے لگیں


 محمد خاور، وہاڑی ۔ بھائی کے نئے گھر کی خوشی میں سب اکھٹے ہوئے۔ گھر کے اطراف میں کھلا میدان ہے جہاں ایک طرف پھلوں کے باغات اور دوسری جانب دور دریا کے اس پار پہاڑ ہیں۔ ہر درخت پر شہد کی مکھی کا چھتاّ ہے۔ شہد نکالنے کے لئے آگے بڑھا تو چھتے میں سے شہد غائب تھا۔ حیرت میں تھا کہ شہد کی بوندیں برسنے لگیں۔ سب کو آواز دی ۔ خوشی خوشی برتن میں شہد جمع کیا ۔ سب نے بسم اللہ پڑھ کر شہد کھایا۔ نیند سے جاگا تو زبان پر شہد کا ذائقہ موجود تھا جو دنیا میں موجود شہد سے زیادہ لذیذ تھا۔

  تعبیر: بندہ اللہ پر توکل کرتے ہوئے معاش کے لئے جدوجہد کرتا ہے تو اللہ رازق ہے، وہ رزق میں برکت پیدا کرکے ترقی کے راستے کھول دیتا ہے۔ آپ کی راہ نمائی کی گئی ہے کہ حالات کی بہتری کے لئے مل کرکوشش کرنے سے برکت ہوگی اور معاش کی تنگی سے نجات مل جائے گی۔ چھوٹا بڑا جو کام ملے محنت سے کیجئے۔ خواتین بچوں کو ٹیوشن پڑھاسکتی ہیں، سلائی کڑھائی کرسکتی ہیں، سب نے محنت کی تو خواب تعبیر ہے۔ گھر کا ہرفرد چلتے پھرتے وضو بے وضو یا حی یا قیوم پڑھے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.