Topics

دو طوطے


آدھی رات کا وقت تھا ۔بارش آ رہی تھی ۔میں چھت پر گئی۔ میں نے فروزی رنگ کے دو طوطے اپنے گھر کی چھت پر بیٹھے دیکھے۔ طوطے پکڑ کر میں خوش خوش نیچے لے آئی ۔وہ طوطے میں نے پنجرے میں بند کردئیے ۔

 تعبیر : گھر میں سے کوئی صاحب ڈرامائی طور پر غائب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پریشانی لاحق رہتی ہے ۔اِدھر اُدھر کے خیالات آتے رہتے ہیں کہ کسی نے قید کر لیا ہے۔ کوئی ماورائی مخلوق اٹھا کر لے گئی ہے وغیرہ وغیرہ۔ پنجرہ میں طوطوں کا بند کرنا یہی مفہوم دیتا ہے۔ گمشدہ شخص کی جتنی تلاش اب تک کی جا چکی ہے کافی ہے اب انتظار کرنا چاہیئے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.