Topics
نام شائع نہ کریں، لانڈھی۔فجر کی اذان کے بعد کسی کو اٹھانے
جارہی ہوں۔ اس کے سرہانے بیٹھ جاتی ہوں وہاں چاول اور مٹی پڑی ہے۔ چاول چن کے الگ
کئے اور مٹی اٹھاکر اس کے ہاتھ پر رکھ دی۔ قریب اس کی امی بیٹھی ہیں جو مجھے گھورتی
ہیں کہ ایسے کیوں کیا؟
تعبیر:
خواب ذہنی الجھن کا آئینہ ہے۔ صفائی کا معیار بہت کم ہے، غذا میں حفظان صحت کا خیال
نہیں رکھا جاتا۔ مناسب یہ ہے کہ آپ چاول کم سے کم کھائیں اور کم از کم چالیس (40)
منٹ ضرور سیر کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.