Topics

مچھلی اور خاندانی تعلقات


شوکت احمد۔دوست کے ساتھ ایک ندی کنارے  مچھلیاں پکڑرہاہوں۔ کچھ دیر بعد ایک مچھلی میرے کانٹے میں پھنس جاتی ہے جسے نکال کر کنارہ پر رکھ دیتا ہوں۔ایک دم وہ اچھلتی ہے اور اچھلنے کی وجہ سے پانی میں گرجاتی ہے۔میں فوراً ہاتھ ڈال کر مچھلی کودوبارہ پانی سے باہر نکالتا ہوں۔

 

تعبیر: آپ کے تعلقات خاندان والوں سے خراب ہیں جس کی بہتری کے لیے کی جانے والی آپ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوپاتیں۔

تجزیہ:مچھلی کو پکڑا جو چھلانگ مارکر واپس پانی میں چلی گئی، اس بات کا اشارہ ہے کہ خاندان والوں سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ مچھلی کو کنارہ پر رکھ دینے کے بعد اس کی طرف سے بے پروا ہوجانا ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے اندر یہ خواہش موجودہے کہ خاندان والوں سے تعلقات اچھے ہوجائیں مگر خواہش کی تکمیل ہونے کے لیے جتنی کوشش کی گئی اس سے زیادہ کی ضرورت ہے۔ ہاتھ سے مچھلی کو دوبارہ پکڑنااشارہ ہے کہ آپ اختلافات کی فضا صاف کرنا چاہتے ہیں مگر کوششیں تکمیل تک نہیں پہنچ پاتیں۔ دوست وہ تمثل ہے جو اختلافات کی وجہ ہے۔ خاندانی روایات اور مراسم کو  ندی کے پانی کی صورت میں دیکھا گیا ہے۔

بہتر یہ ہے کہ گھروالوں کی ہدایات کو اہمیت دیں،ساتھ ساتھ انہیں خوش کرنے کی کوشش کریں تاکہ  آپ کی کوششوں میں ان کا ساتھ بھی شامل ہوجائے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مارچ                 2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.