Topics

آسمان سے اترتے ڈولے سانپ بن جاتے ہیں


مشرق کی طرف سے پہلے روشنی روزا نہ نظر آتی تھی اس کے بعد آسمان سے ڈولے اترنے لگتے ہیں۔ اس کے بعد لمبے لمبے موٹے موٹے سانپ بن بن کے نظر آتے ہیں ۔ جس طرح جنگل میں بوجھے کھڑے ہوتے ہیں اسی طرح کی کوئی چیز نظر آتی تھی اور اس میں سے آدمی بن بن کر اندر آنے لگتے تھے۔

اس کے بعد ایک لکڑی جس پر لٹو بندہ ہوا تھا اس پر آدمی نظر آتے ہیں اس کے بعد پہلی فوج نظر آتی ہے جس سے پورا گھر بھر جاتا ہے پھر کالی فوج آتی ہے اس سے گھر بھر جاتا ہے وہ مجھے نماز نہیں پڑھنے دیتے۔ سجدے کے آگے لیٹ جاتے ہیں نماز پڑھنے سے بھی مجبور ہو گئی ہوں، چار آدمی ہاتھوں میں مشعلیں لے کر آتے ہیں ۔ آگے فوج آتی ہے پیچھے پیچھے مشعلوں والے آدمی آتے ہیں۔

  تعبیر:گھر میں بازار کا پسا ہوا نمک اور بازار کے پسے ہوئے ملاوٹی مصالحے استعمال ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے شعور اس حد تک کمزور ہو گیا ہے کہ بروقت شک اور وسوسے میں مبتلا رہتا ہے بات شک اور وسوسے کی ہی نہیں ہے بلکہ سوچ ایب نارمل ہو جاتی ہے نتیجہ میں جنات اور بلائیں بھی نظر آتی ہوں گی اس کا علاج یہ ہے کہ آپ بروقت باوضو رہیں ،رات کو سونے سے پہلے بھی وضو کر لیا کریں یا حی یا قیوم کا ورد کریں اس قسم کے خواب نظر آنا بند ہو جائیں گے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مارچ84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.