Topics

دو منہ والاسانپ


دانش، اسلام آباد۔ خالہ کے ہاتھ میں دو منہ والا سفید سانپ ہے جس پر میرون نشان ہے۔ایک منہ مرا ہوا، دوسرا زندہ ہے۔ وہ بیٹے کو ڈھونڈتے ہوئے ہمارے گھر آئیں تو بتایا کہ وہ یہاں نہیں ہے۔ سانپ کو اپنی طرف بڑھتے دیکھ کر میں ڈرگیا ۔خالہ کو بتایاانہوں نے سنی ان سنی کر دی ۔بھاگتا ہوں تو آوازیں دیتی ہوئی پیچھے آتی ہیں ۔

 

تعبیر : دماغ میں مستقل خیالات کی یلغار رہتی ہے ۔ خیالات میں زیادہ خیال ایسے ہوتے ہیں جو اخلاقی اعتبار سے ٹھیک نہیں ہیں ۔ اگر آپ نے اس تعبیر پر غور کر لیا تو آپ کی ذہنی الجھن انشاء اللہ ختم ہو جا ئے گی ۔ کثرت سے یا اللہ یا رحمن یا رحیم وضو بے وضو پڑھا کریں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.