Topics
س۔ ذ۔ ق۔ خواب عرض ہے۔ میں
نے دیکھا کہ کوئی مقدس سرزمین ہے ۔شاید مکہ معظمہ یا پھر مدینہ منورہ۔یا پھر یہ
کوئی آسمانی مقام ہے وہاں میری والدہ کئی دوسری عورتوں کے ساتھ جن کو میں نہیں
جانتا کرسیوں پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گروپ فوٹو کی تیاری ہے.میں
اپنی والدہ کے قریب بیٹھا ہوا ہوں۔فون کی گھنٹی بجتی ہے میں فوراً فون کی طرف جاتا
ہوں اور ساتھ ہی کہتا ہوں میرا ٹیلی فون آیا ہے۔والدہ صاحبہ چڑھانے کے انداز میں
کہتی ہیں ہر وقت تمہارا ہی ٹیلی فون ہوتا ہے اور میں یہ سوچ کر شرمندہ سا ہو جاتا
ہوں کہ ٹھیک ہی کہتی ہیں۔اتنی دور مجھے کون ٹیلی فون کرے گا۔میں اپنے وطن میں تو
ہوں نہیں۔میں ابھی بیٹھا بھی نہیں تھا کہ کسی نے بلند آواز سے کہا کہ تمہارا ٹیلی
فون ہے۔میں بڑے فخر کے ساتھ اونچی آواز میں باتیں کرتا ہوں مگر مجھے جس ٹیلی فون کی
توقع تھی وہ نہیں تھا بلکہ وہ ایک لڑکے کا ٹیلی فون تھا اور آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: خواب کی کڑیاں ملانے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ آپ کی
والدہ نے اپنی زندگی میں کوئی رشتہ طے کیا تھا جس کی تکمیل نہیں ہوئی۔عقائد کچھ بھی
ہوں لیکن اس دنیا کے ساکنوں کا اس دنیا سے ۳۰ سال تک تعلق برقرار رہتا ہے۔ ذہنی
طور پر وہ کچھ کچھ ضرور سوچتے رہتے ہیں اور انہیں کچھ نہ کچھ معلومات بھی ہوتی رہتی
ہیں۔ رشتہ تکمیل نہ پانے کی وجوہات کچھ بھی ہوں لیکن آپ کی والدہ مرحومہ کو
اس کا افسوس ضرور ہے آپ کو چاہیٔے کہ قرآن خوانی اور ایصالِ ثواب کریں بقدرِ توفیق۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.