Topics

طواف کعبہ کیا


نزہت ساجد، کورنگی۔ تقریباً پانچ چھ سال پہلے فجر کی نماز کے بعد خواب دیکھا کہ طواف کعبہ کیا ،پھر اڑنے لگتی ہوں ۔کعبہ کے اوپر اللہ کے ناموں کی تین تختیاں لگی ہیں، نام یاد نہیں رہے۔ خانہ کعبہ کے پیچھے سبز پہاڑہیں۔ آب زم زم کا چشمہ ابلتا نظر آیا۔ مزید آگے گئی تو کھائی نظر آئی جس میں اترگئی۔ وہاں ایک کمرہ کے باہر میاں بیوی اور اندر تین عورتیں بے پردہ بیٹھی ہیں۔میں ڈرکر باہر آگئی ۔ اوپر آنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اوپر پہنچی تو صبح کا وقت دیکھا ، سامنے بہت سارے گھر ہیں اور ہلکی ہلکی بارش برس رہی ہے۔ بہت خوشی ہوئی پھر اپنے آپ کو مینار پر بیٹھا دیکھاکچھ لوگ احرام پہنے آرہے ہیں، کافی تعداد میں کبوتر اڑ رہے ہیں، نعتیں پڑھی جارہی ہیں، رات کا وقت محسوس ہوا۔ پھر میں نیچے آرہی ہوں اور بادشاہی مسجد جیسی لال رنگ کی مسجد ہے جس میں لوگ سفید کپڑے پہنے اندر جارہے ہیں میں بھی جاتی ہوں تو دروازہ پر ایک عورت نظر آئی جس نے سر پر دوپٹہ نہیں اوڑھا تھا، میں رک گئی۔

 

تعبیر: خواب سعیداور مبارک ہے۔ بے پردہ عورتوں کا دیکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو صاف ستھرا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خصوصاً گھر کی صفائی، کھانے پینے کے برتنوں کی صفائی اور’’اپنی صفائی‘‘۔ پانچ وقت نماز کی پابندی، دن میں یاالّٰلہ یا رحمٰن یا رحیم  کا ورداور رات میں 313مرتبہ درود خضری پڑھتے ہوئے ذہن رسول اللہؐ کے روضہ اقدس پر قائم رکھیں۔ گفتگو میں احتیاط کریں، غیبت کے قریب نہ جائیں۔ بشری تقاضوں کے تحت اگر غیبت ہوجائے تو وضو کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی                  2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.