Topics

پہاڑ نما چڑھائی دیکھنا


محمد نعیم نبی، کورنگی۔ دوستوں کے ساتھ کسی درگاہ پر حاضری کے لئے جارہا ہوں۔اچانک ایک پہاڑ نما چڑھائی آجاتی ہے فوراً خیال آتا ہے مرشد کی شان میں قصیدے پڑھتے ہیں۔ اللہ کے فضل وکرم سے  بحفاظت اوپر پہنچ جاتے ہیں۔

 

تعبیر: خیالات سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہیں۔ آدمی کو چاہئے کہ وہ ماحول کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو سمجھے اوراس پر خلوص نیت کے ساتھ مستقل مزاجی سے عمل کرے۔ مستقل مزاجی ایسا عمل ہے چٹان پر اگر مستقل پانی کا ایک قطرہ گرتا رہے تو پتھر میں سوراخ ہوجاتا ہے آدمی قوت ارادی کے ساتھ اللہ کے بھروسہ پر مسلسل جدوجہد کرے تو کامیابی یقینی بن جاتی ہے۔انشاء اللہ

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (دسمبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.