Topics

زیارت رسول اللہ ؐ


محمد وسیم احمد، کراچی۔ ہال میں بہت سے لوگ موجود ہیں۔ میرا نام پکارا جاتا ہے ،میں اور ایک صاحبہ وہاں جاکر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ایک بزرگ ارشاد فرماتے ہیں: سامنے اللہ کے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیؐ  تشریف فرماہیں۔ آپؐ کے دونوں اطراف میں ایک ایک صحابی  تشریف فرما ہیں۔

 

تعبیر: بہت مبارک ہو، آپ باعثِ تخلیق، رحمة للعالمینؐ  کی زیارت سے مشرف ہوئے ہیں۔ رسول اللہؐ کے ساتھ اصحاب کرام  بھی موجود ہیں ۔یہ مزید سعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے خواب نہایت مقدس اور مبارک ہے آپ کو رحمة للعالمین علیہ الصلوٰة و السلام کی زیارت ہوئی ہے ،بہت بہت مبارک ہو۔ یہ سب الحمد للہ درود شریف کی برکت ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مارچ          2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.