Topics

بزرگ کی مرحومہ بیگم سے ملاقات


اقرا فاروق۔ ایک بزرگ کے متعلق کوئی خبر سن کر ان سے ملنے گئی تو ان کی جگہ کوئی اور صاحب پگڑی پہنے بیٹھے تھے۔ پھر بزرگ نظر آئے۔ کمرے کے اندر گئی تو بزرگ کی مرحومہ بیگم تشریف فرما تھیں، کہنے لگیں، باہر بہت شور تھا یہاں سکون ہے۔

 

تعبیر: اسباق میں کو تا ہی ہو تی ہے ۔ وضو بے وضو کثرت سے یا حیی یا قیوم پڑھیں ۔ اسباق کی پابندی کریں اور با ت کئے بغیر درود خضری پڑھتے پڑھتے سوجائیں ۔دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو وسوسوں سے محفوظ رکھے ، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.