Topics
حرا
، کراچی: کسی کی آواز آئی کہ ایک ایک کرکے تمہاری ہر چیز ختم ہوجائے گی۔ آواز سن کر دل دہل گیا ۔ خواب دیکھ کر پریشان ہوگئی
ہوں۔ تعبیر اور راہ نمائی درکار ہے۔
تعبیر:
ہم جس
مخلوق کو آدم کہتے ہیں اس کے دو وجود یا دو رخ ہیں۔ ایک وجود سب کا سب illusion ہے۔ دوسرا وجود reality ہے جس کو رویائے صادقہ کہتے ہیں۔ تحریر بتا
رہی ہے کہ آپ مستقل مزاج نہیں ہیں، مزاج میں جلد بازی ہے۔ بیج زمین میں ڈالنے سے
پہلے چاہتی ہیں کہ درخت پرپھل لگ جائیں۔ بہت سارے کام لوگ نقل میں کرتے ہیں اور
دوسروں کے عمل کو ہدف بنا دیتے ہیں تو اس میں کام یابی نہیں ہوتی۔ دنیا میں ہر شے
کو حقیقت سمجھاجاتا ہے جب کہ دنیا کے تمام معمولات الوژن ہیں لیکن آدمی کے اندر
یقین کی دنیا بھی ہے جو reality کو اختیار کرتی ہے اور اس
پر قائم رہتی ہے۔ صراط مستقیم کا مطلب ہے کہ ایک راستہ اختیار کرو جو سیدھا ہو، جس
میں لالچ اورحسد نہ ہو۔کثرت سے چلتے پھرتے یاحی یا قیوم کاورد کیجئے ۔آپ کے اندر
یقین کا چراغ مستقل روشن رہنا چاہئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.