Topics

رائفل اور پستول


ارشد محمود، لالہ موسیٰ ۔ خواب میں کندھے پر رائفل اور جیب میں پستول ڈالے بازار میں گھومتا ہوا اسٹیشن پر جا نکلتا ہوں۔ اور دوستوں کے ساتھ گھومتا رہتا ہوں ۔اسٹیشن پر کسی لڑکی کو چھیڑنے کے سلسلے میں بھاگ دوڑ بھی ہوئی گھوم پھر کر گھر آ گیا۔ تو معلوم ہوا کہ رائفل گاڑی ہی میں رہ گئی۔ اگلے اسٹیشن پر لوگوں کو گاڑی سے اترتے دیکھا اور آنکھ کھل گئی۔

 تعبیر : دوستوں میں بیٹھ کر مبالغہ آرائی سے پرہیز کیجئے، قطعی اور شدت کے ساتھ اس طرح وقار اور ساکھ میں فرق آ جاتا ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.