Topics

راستہ ریتیلا اور نا ہمو ار


خالد حسین،کراچی۔میں یہ خواب کئی مر تبہ دیکھ چکا ہوں کہ میرے ما موں جو پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہیں، ان کے ساتھ گاڑی میں کہیں جارہا ہوں، راستہ ناہموار اور ریتیلا ہے اور ہم راستہ بھول گئے ہیں۔ ایسے میں ہماری گا ڑی ریت میں پھنس جا تی ہے اور ہم ویرانہ میں گھبرا جاتے ہیں ۔ بڑی مشکل سے گا ڑی کو نکالنے میں کام یاب ہوتے ہیں اور پھر خود کو صحیح راستہ پر دیکھتے ہیں۔ یہ خواب پہلے رات میں نظر آتا تھا، اب دن میں بھی نظر آنے لگا ہے ۔

 

 تعبیر : خواب کی نو عیت یہ ظاہر کر رہی ہے کہ آپ کا معدہ خراب ہے ،اس کے ساتھ ساتھ دماغی اور جسمانی کم زوری میں بھی مبتلا ہیں مگر یہ ساری تکالیف ابھی معمولی ہیں لہٰذا علاج ضروری ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.