Topics

پھل — ؟


اظہر الدین، ساہیوال: جنگل اور کھیتوں کے درمیان بنے راستے سے گزررہا ہوں۔ کھیت میں پھل دار پرانے درخت پر نظر پڑی جس کے پتے ّجھڑ چکے تھے مگر ٹہنیاں پھلوں سے جھکی ہوئی تھیں۔ حالاں کہ یہ اس پھل کا موسم نہیں تھا۔ پھل توڑنے کی کافی کوشش کی۔ ایک پھل ہاتھ آیا۔ کھانا چاہا تو دائیں جانب سے صاف، بائیں جانب سے گلا ہوا تھا۔ میں نے پھینکنے کے بجائے صاف حصہ کھالیا۔

 تعبیر: خواب کے نقوش بتاتے ہیں کہ روزی کے معاملے میں ہیر پھیر ہوتی ہے۔ یہ نقصان دہ عمل ہے اور نتیجہ عمل کے عین مطابق ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.