Topics

گنبد خضرا اور بیت اللہ کو سجدہ کرنا


عقیل احمد ، حیدر آباد۔اللہ تعالیٰ آپ کے اوپر اپنی رحمتیں نازل کریں اور آپ اسی طرح خلقِ خدا کی خدمت کرتے رہیں ۔میں نے گزشتہ دنوں میں ایک خواب دیکھا ہے کہ میں بہت سے لوگوں کے ساتھ چلا جا رہا ہوں۔ اچانک مجھے مسجد ِنبوی ؐ کا گنبد خضرا نظر آتا ہے اور اس کے فوراً بعد بیت اللہ ۔گنبدِ خضرا اور بیت اللہ کو دیکھتے ہی سجدہ میں گر پڑتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں پھر دیکھتا ہوں کہ میں گنبد خضرا کو دیوانہ وار چوم رہا ہوں۔

 تعبیر: اللہ تعالیٰ مبارک کر یں ۔آپ کو حج بیت اللہ او رنبی کریم ؐ کے روضہ مطہرہ پر جانے کی سعادت نصیب ہوگی ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.