Topics

مرحومہ کی امانت


عینی شاہد : بھانجے نےمیری مرحومہ پھوپھو کو خواب میں دیکھا کہ تخت پر آرام سے لیٹی ہیں جب کہ ان کے اطراف میں افرا تفری مچی ہوئی ہے۔ بھانجے کو دیکھ کر پھوپھو خوش ہوگئیں اور بیٹھتے ہوئے کہا، تم آئے ہو ۔پھر فرمایا جب واپس جاؤ تو ان سے کہنا کہ میرے تیس ہزار روپے اور سونے کی انگوٹھی مجھے پہنچا دیں تاکہ میں آگے چلی جاؤں اور ہاں! یہ چیزیں بھائی کے ہاتھ پہنچانا ۔

 تعبیر:خواب کے اجزائے ترکیبی سے اندازہ ہوتا ہے کہ خواب بجائے خودتعبیر ہے۔جس رقم کا ذکر ہے ،اس کی زکوٰۃ دیناالگ بات ہے اور امانت کا معاملہ بالکل الگ ہے ۔آپ محترمہ کے لواحقین سے اس سلسلے میں بات کیجئے۔تعبیر کے اعتبار سے یہ رقم اور انگوٹھی ان کے ورثا کو دے دیجئے۔زیادہ بہتر یہ ہےکہ اس سلسلے میں علمائے کرام سے راہ نمائی لیجئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.