Topics

میلاد میں شرکت


ثمرین (شارجہ): ایک رشتہ دار نے کہا کہ جلدی تیار ہوجاؤ،محفل  میلاد میں جانا ہے۔ میں غسل کرکے تیار ہوئی۔ میلاد میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہی تھی کہ راستے میں چوہے پر نظر پڑی۔ اسے دیکھتے ہی ماردیا۔

 

تعبیر: خواب دیکھنے والی بہن کو عیب جوئی کی عادت ہے لیکن ساتھ ہی اس بری عادت سے بچنا بھی چاہتی ہیں ۔ وہ جس سلسلے میں بیعت ہیں، اس کی تعلیمات پر صدقِ دل سے عمل پیرا ہونے کی خواہش مند ہیں۔

 

تجزیہ: غسل کرنا پاکیزگی کی علامت ہے۔محفل  میلاد میں شرکت ، رسول اللہؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش ہے۔ چوہا دیکھنا دوسروں کے معاملات میں دخل دینا ہے۔

 

مشورہ: ہمیشہ اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں پر نظر رکھنی چاہئے۔ عیب جوئی (غیبت)وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں۔ غیبت کی تصویر یہ ہے کہ ایک آدمی کے منہ میں دوسرے کا خون ہے لیکن وہ کراہت کی وجہ سے اسے پینا نہیں چاہتا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.