Topics

تلاوت کا حق ادا نہیں ہورہا


ح ۔س، ت : ریتیلے میدان میں چند خواتین کے ساتھ نماز پڑھنے میں مصروف ہوں۔نماز کے بعد تسبیحات شروع کیں تو ایک سہیلی آئیں اور ڈیوٹی پر مامور صاحبہ کا پیغام دیا کہ وہ بلارہی ہیں۔ میں نے کہا، دعا مانگ کر آتی ہوں۔ پھر وہاں روشن چہرہ ایک صاحب نظر آئے۔ میں ان کے سامنے کھڑی سورہ کوثر پڑھ رہی ہوں۔ خیال آیا کہ تلاوت کا حق ادا نہیں ہورہا۔ یہ سوچ کرتلاوت دوبارہ شروع کی۔تلاوت مکمل کرنے کے بعد خیال آیا کہ تلاوت جس معیار کی ہونی چاہئے، وہ نہیں تھی۔

 تعبیر: دماغ یکسو نہیں ہوتا اور جب یکسوئی ہوتی ہے تو الوژن کا غلبہ ہو جاتاہے یعنی یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔ہر وقت وضو بے وضو یاحی یا قیوم پڑھیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.