Topics

درخت اور پانچ دوست


محمد اشرف بغداری ، وزیر آباد ۔ ہم چار پانچ دوست ایک درخت کی ٹہنیوں پر جھول رہے ہیں۔ میں اپنے دوستوں سے کہتا ہوں پیچھے ہٹو۔ میں اوپر آنے لگا ہوں۔ اتنے میں میرے ہاتھ چھوٹ جاتے ہیں مگر میں کچھ نیچے آ کر ایک ٹہنی کو پکڑ لیتا ہوں پھر دیکھتا ہوں کہ دو سپاہی پستول لئے میرے پیچھے بھاگ رہے ہیں کہ رک جاؤ ور نہ گولی مار دیں گے مگر میں تایا جان کے مکان میں گھس کر اوپر چڑھ جاتا ہوں۔ ایک سپاہی بھی میرے پیچھے آ جاتا ہے پھر میں سب سے آخر والی منزل پر جا کر سیڑھیوں کا دروازہ بند کر لیتا ہوں پھر وہ کہتا ہے کہ ٹھہرو۔ میں دوسرے ساتھی کو بلاتا ہوں۔ پھر میں بیدار ہو جاتا ہوں۔

 تعبیر: طبیعت بے جا ضد اورغصے کی طرف مائل رہتی ہے۔ اس سے آپ کا لاشعور گھبراہٹ محسوس کرتا ہے۔ یہ طرزِ عمل ہرگز مناسب نہیں ہے اس کو چھوڑ دیجئے زندگی کامیاب گزرے گی۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.