Topics

غنڈہ گردی


نصیر احمد ۔ میں کئی لڑکوں کے ساتھ کہیں جا رہا ہوں ۔ اچانک میں ان سے علیحدہ ہو جاتا ہوں اور ایسی جگہ سے گزرتا ہوں جہاں پانی ہے میں جدھر جاتا ہوں سانپ میرے پیچھے دوڑتے ہیں مگر مجھے ڈسنے میں کامیاب نہیں ہو ئےاور میں بچ نکلتا ہوں۔

میں اپنے بڑے بھائی کے ساتھ ہوں اور بھی کئی لوگ ہیں ۔کئی سانپ نظر آتے ہیں جو کہ اڑنے والے ہیں ان سے بچنے کی بڑی کوشش کرتا ہوں لیکن آخر کار ایک سانپ میری کھوپڑی میں ڈسنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ اسی رات اپنے گھر کے پچھواڑے گھوڑی پر سوار ایک اجنبی آدمی کو دیکھتا ہوں جو ایک ڈاکو نظر آتا ہے چنانچہ میں جلدی میں گھر آ کر ایک ہاتھ میں ڈنڈا اور ایک ہاتھ میں چاقو لے کر اس کی طرف جاتا ہوں لیکن جب اس کے قریب جاتا ہوں تو چاقو میرے ہاتھ سے گر پڑتا ہے میں خوفزدہ ہو کر وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن اسی اثنا میں وہ بندوق نکال لیتا ہے اور مجھ پر یکے بعد دیگر ے دو فائر کرتا ہے میں کلمہ پڑھتا ہوا دوڑتا ہوں اور بچ جاتا ہوں لیکن وہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتا اور بالکل قریب آجاتا ہے اور مجھے ڈرانے کےلئےہوائی فائر کرتا ہے حیرت یہ ہے کہ دوسرے لوگ اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کرتے اور میں اس کھلی غنڈہ گردی کے خلاف تقریر کرتا ہوں۔

تعبیر: کھلی غنڈہ گردی آپ کے اندر برپا ہے کوئی عمل ایسا سرزد ہو رہا ہے جس سے اعصاب جھنجھناتے رہتے ہیں۔ برا ئےکرم اپنامحاسبہ کر کے اس عمل سے جتنی جلد ہو سکے نجات حاصل کر لیں ورنہ کسی بڑی پریشانی کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ آپ کو صحیح طرز فکر اپنانے کی ہمت اور توفیق دیں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(مارچ83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.