Topics

سانپ ڈبے میں


محمد یعقوب خاں، کراچی۔ میں نے دیکھا ایک خوبصورت سا کتاب کی شکل کا ڈبہ ہے۔ سوچا کہ ڈبے کو کھانا لے جانے کے لئے صاف کر لوں۔ اس کو کھولا تو ایک خانے سے بلی نکل کر بھاگی۔ دوسرا خانہ کھولنے کی کوشش کی۔ وہ خانہ کھلا تو کوئی دو بالشت کا سانپ نکلا اور بھاگا۔ اس کے دو بچے تھے۔ ایک بچے کو تو سانپ نے خود ہی کھا لیا ۔اچانک ایک بزرگ نمودار ہوئے۔ انہوں نے اپنے پاس سے دوسرا سانپ اس سانپ کے پیچھے چھوڑا۔ بزرگ کے سانپ نے اس بھاگتے ہوئےسانپ کو جا دبوچا اور دونوں سانپ ایک شعلہ کے ساتھ جل گئے۔ ڈبے میں جوسانپ تھا اس کو خود میں نے مار ڈالا۔

 تعبیر : اگر یہ خواب ہے تو اس کی حیثیت بس اتنی ہے کہ آپ نے کوئی کہانی پڑھی تھی وہ خواب میں لاشعور نے دہرادی ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جنوری 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.