Topics

شادی شدہ کی شادی دیکھنا


 سلیمہ خاتون ، لاہور۔ کئی مرتبہ مختلف انداز میں ایک جیسا خواب دیکھ چکی ہوں۔ میں کہیں جا رہی ہوں ۔کچھ لوگ مجھے اغوا کرنے کی کوشش میں ہیں اور میں چھپتی پھر رہی ہو۔ یا لوگ میرا پیچھا کر رہے ہیں ۔ دوسری شکل میں کبھی کبھی جیسے کو ئی اور مجھ سے شادی کر نا چاہتا ہے جب کہ میں پہلے سے شادی شدہ ہوں اور وہ پھر زبردستی یا کسی چال سے شادی کرنے کی کوشش میں ہے ۔

 تعبیر: خواب کے سارے تمثیلات سینہ اور پھیپھڑوں کے امراض پر مشتمل ہیں ۔ اغوا کرنے کی کوشش اور چھپنا پھر شادی کے اوپر شادی سے یہی کچھ ظاہر ہوتا ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.