Topics

کمرے میں بزرگ


حوریہ بنت بلقیس بانو ،ملیر کراچی ۔ امی اور بھتیجی کے ساتھ کمرے میں موجود ہوں۔ ہم ٹافیاں کھا رہے ہیں۔ بہنوئی آئے اور مجھ سے سپاری مانگی جسے لینے کے لئے اپنے کمرے میں گئی توبجلی چلی گئی۔ اندھیرے میں ایک بزرگ نظر آئے۔ میں امی کے پاس جا کر لیٹ گئی اور بزرگ کے بارے میں بتایا توامی نے کہا وہ مرشد کریم ہیں ۔

 

تعبیر : اللہ تعالیٰ آپ کو کام یاب کر یں ۔ آپ کے اندر روحانیت سیکھنے کی صلاحیت ہے ۔ مراقبہ کریں انشاء اللہ کام یابی ہو گی۔ قرآن کریم روزانہ ایک یا دو رکوع ترجمے کے ساتھ پڑھیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کام یابی عطا فرمائے ، آمین ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.