Topics

روضہ رسول


شگفتہ، یو کے۔ مدینہ طیبہ میں روضہ پاک کے  سامنے موجود ہوں ، دروازہ شیشہ کا ہے اندر کچھ لڑکیاں بیٹھی ہیں جو اشارہ سے بتاتی ہیں ہم غلاف تبدیل کررہے ہیں اس کے بعد اندر آسکتی ہو۔ پھر دیکھا کہ روضہ مبارک کے قریب بیٹھی رو رو کر دعائیں مانگ رہی ہوں۔ سر پر دوپٹہ نہیں ہوتا ایک لڑکی سامنے بیٹھی ہے جس کے پاس تین یا چار دوپٹے ہیں وہ مجھے ہرے رنگ کا دوپٹہ دیتی ہے۔ وہاں جو دعائیں مانگیں ان میں سے ایک دعا یادہے، یا اللہ —میرے گھروالوں کو بھی اس در کی زیارت کرائیے، آمین۔اس کے بعد گلاس میں پانی پیا۔ کوئی کھانا تقسیم کررہا تھا مجھے کھاناملا جو بہت ذائقہ دارتھا۔کمرے کے اندر ایک ڈبہ میں ڈھیر ساری بال پنیں موجود تھیں جس میں سے چار پنیں امی کے لئے اٹھالیں۔ وہاں موجود کسی خاتون نے انگریزی کے کورس کا پوچھا میں نے کہا وہ کرچکی ہوں۔باہر بہت سارے لوگ کھانا کھارہے تھے جن میں میرابھائی بھی تھا۔ امی روضہ کے باہر تھیں۔ پھر دیکھا خانہ کعبہ کے سامنے ہوں خیال آیا کہ پھر آ ؤ ں گی۔

 

تعبیر: خواب نہایت مبارک ہے انشاء اللہ رسول اللہؐ کے دربار اقدس میں حاضر ہونے کی سعادت نصیب ہوگی آپ کو مبارک ہو۔ درود شریف کا معمول جاری رکھیں الحمد للہ یہ بہت بڑی سعادت ہے۔ کوئی وقت مقرر کرکے سیرت طیبہؐ ضرور پڑھیں۔ کتاب محمد الرسول اللہؐ جلد اول مجھ عاجز فقیر نے ہدیہ کی ہے اس کا مطالعہ آپ کے لئے انشاء اللہ خیروبرکت کا وسیلہ بنے گا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری         2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.