Topics

چور


  اعجاز احمد خان، رحیم یار خان۔ مجھے خواب بہت نظر آتے تھے۔تقریباً چالیس سال تک ایک خواب میں دیکھتا رہا کہ گھر میں چور آگیا ہے۔ کبھی دیکھتا ہوں کہ چور بھاگ رہا ہے تو میں اسے دیکھ کر بلند آواز سے چور چور کہتا ہوں۔ چور کا چہرہ نظر نہیں آتا۔

 

تعبیر: خواب ذہن چوری کی علامت ہے۔ ذہن چوری کا مطلب ہے کہ منفی خیالات بہت آتے ہیں۔ منفی خیالات سے مراد یہ ہے کہ آپ ہوائی قلعے بناتے ہیں۔ عملی زندگی میں استحکام نہیں ہے۔ کسی کام کو کرنے میں ذہن بھٹکنایا ادھر ادھر ہونا ذہن چوری ہے مثلاً آدمی نماز پڑھتا ہے۔ نماز میں یک سوئی نہیں ہوتی، دنیا بھر کے خیالات کی یلغار ہوجاتی ہے۔ یہ بھی ہوتا ہے کہ آدمی نے چار رکعت نماز اداکی ، خیالات اتنے زیادہ آتے ہیں کہ یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ ہم نے پہلی دوسری رکعت میں کون سی سورت پڑھی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اکتوبر               2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.