Topics

بزرگ فرماتے ہیں قرآن شریف لے آؤ


سالکہ رحمت۔ ہسپتال میں بستر پر لیٹی ہوںوہاں  کوئی جاننے والی لڑکی چھوٹی ڈبیا لئے کھڑی ہے جس پر ڈھکنا نہیں ہے۔ اس کے اندر کالی مرچ سے بڑا نازک موتی ہے جس پر کھال چڑھی ہوئی ہے۔ ایسا لگتا ہے وہ لڑکی ایک بزرگ کا پیغام دینا چاہ رہی ہے جو اس موتی سے متعلق ہے۔ اچانک بستر کے قریب وہ بزرگ نظر آئے ۔ لڑکی سے فرماتے ہیں،یہ مجھے دے دو میں خود اسے heat دے دوں گا۔ پھر اس ڈبیا کو پکڑ کر کچھ پڑھنے لگتے ہیں۔ پھر اس لڑکی سے قرآن کی ایک آیت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ کس سورت کی ہے۔ وہ جواب دیتی ہے تو بزرگ فرماتے ہیں قرآن شریف لے آؤ۔ میں اٹھ کر اپنا قرآن شریف دینے لگتی ہوں کہ آنکھ کھل جاتی ہے۔

 

تعبیر: اسباق میں ریگولر نہیں ہیں، کوتاہی ہوجاتی ہے۔ موتی سے مراد یہ ہے کہ آپ میں روحانی صلاحیتیں شان دار ہیں لیکن تساہل کی بنا پر اسباق میں یک سوئی نہیں ہوتی، ناغہ بھی ہوجاتا ہے۔ اس خواب میں ہدایت دی گئی ہے کہ روحانی فیض حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ذہنی یک سوئی ہو اور ترجمہ کے ساتھ تلاوت قرآن کریم، جتنی آسانی سے ہوسکے، پڑھا جائے۔ نماز اور اسباق کی پابندی کریں، چھوٹی سورتیں ترجمہ کے ساتھ پڑھیں اور نماز میں تلاوت اور ترجمہ یک سوئی کے ساتھ پڑھیں۔ انشاء اللہ کام یابی ہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جون                 2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.