Topics

بھینس اور کتے دیکھنا


میں نے آج سے دو ماہ قبل یہ خواب دیکھا کہ ہم سب گھر کے افراد سو رہے ہیں اور میرے ابا جان کی چارپائی پر دوسیاہ کتے ہاتھ میں چھری لئے بیٹھے ہیں اور مجھے مارنا چاہتے ہیں۔ میں ان سے بچنے کی بہت کوشش کرتی ہوں۔ اور مجھے خوف بھی محسوس ہوتا ہے پھر بڑی مشکل سے میں اٹھ کر ایک کتے سے چھری چھین کر بھاگ جاتی ہوں۔ دوسرا کتا میرے پیچھے بھاگنا شروع کر دیتا ہے میں کمرہ بند کر لیتی ہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ بابا جان! آج سے آٹھ سو سال قبل میں خواب میں بھینس دیکھا کرتی تھی ۔ وہ بہت خوفناک ہوتی تھیں اور بعض اوقات اپنی زبان سے بولتی تھیں کہ میں تمہیں ساتھ لے جاؤں گی۔

   تعبیر:آپ کا خواب میں بھینس دیکھنا یہ بتاتا ہے کہ نو سال سے کوئی بیماری آپ کے پیچھے لگی ہوئی ہے اور اب کتوں کو خواب میں دیکھنا ظاہر کرتا ہے کہ بیماری نے پیچیدگی اختیار کر لی ہے ۔ یہ بیماری کیا ہے اس کے لئے زیادہ وضاحت کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ بیمار ہونے کے ناطے آپ خود اس سے واقف ہیں۔ مختصر یہ کہ آپ ۹ سال سے بیمار ہیں ۔علاج تو ہوتا ہے مگر شفا نہیں ہوتی۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.