Topics

گنبد خضرا کو دیکھ رہا تھا کہ بارش ہوگئی


زاہد محمود، سرجانی۔ تمام گھر والوں کے ساتھ عمرے پر جانا ہے۔سب خوشی خوشی تیاری کررہے ہیں۔ ایک دوست کو بتانے کے لئے موبائل جیب سے نکالا لیکن کسی کام میں مصروفیت کی وجہ سے فون نہیں کرسکا۔ پھراپنے آپ کو ایک گلی میں پایا کہ میں کہیں سے آرہا ہوں وہاں ایک بزرگ احرام میں نظر آئے۔ میں انہیں دیکھ کر رونے لگا اور وہ بھی رونے لگے۔ میں روتے ہوئے ان کے احرام کی طرف اشارہ کرکے اشاروں میں کہتا ہوں کہ ہم بھی عمرے پر جارہے ہیں۔ بزرگ وہاں سے چلے گئے۔ میں بار بار سب سے کہہ رہا ہوں کہ فلائٹ کا ٹائم بارہ بجے ہے ،جلدی کرو۔ ائیر پورٹ دیکھتاہوں لیکن وہاں کوئی جہاز نہیں ۔

اس کے بعد آقائے دو جہاں، سرور کائنات رحمة للعالمینؐ کے روضہ ٔاطہر پراپنے آپ کو موجود پایا۔ وہاں میرے کلاس فیلو بھی ہیں اور میں گنبد خضرا کو دیکھ رہا تھا کہ بارش ہوگئی ۔

 

تعبیر : خواب میں وضاحت ہے کہ صاحب خواب درود شریف کا ورد کرتے ہیں ۔ درودشریف کا ورد باران رحمت ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک کرے ۔ معمولات جاری رکھیں۔ مناسب ہے کہ درود شریف پڑھنے کا اہتمام رات کے وقت کیا جائے ۔ اس لئے کہ دن میں ذہنی مصروفیات کی بنا پر یکسوئی قائم نہیں رہتی ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.