Topics

تین روضے


بخت بانو ، رسالپور۔ دیکھا کہ رات کا وقت ہے۔ گھرمیں لیٹی ہوئی ہوں کہ ایک عورت مجھے بلاتی ہے ۔ کہتی ہے کہ آج عرس ہے ۔ عرس میں چلنا چاہئے۔ ہم پانی کے لئے ایک گھڑا بھر کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں ۔ مغرب کی طرف جب ہم ایک جوہڑ پر پہنچے تو دیکھتے ہیں کہ آدمی واپس آرہے ہیں ۔ ہم نے پوچھا کیا عرس ختم ہو چکا ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں ۔ عرس ابھی ختم نہیں ہوا ۔ عرس کے مقام پر پہنچے تو دیکھا کہ تین روضے ہیں ۔ ایک مور ان روضوں پر اڑ رہا تھا ۔ میں نے اس مور کی خوب صورتی بیان کی کہ کتنا خوبصورت مور ہے ۔ میری ساتھی نے کہا کہ یہ پاک چیز ہے اتنے میں ایک بوڑھے نے ہم سے پانی مانگا ۔ ہم نے اس کو پانی دیا تو اس نے دعائیں دیں اس کے بعد آنکھ کھل گئی ۔

 تعبیر: گھر میں کوئی منت مانی گئی تھی جو بھول میں پڑ گئی ۔ یاد کر کے اس منت کو پورا کر دینا ضروری ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.