Topics

روٹیاں خواب میں دیکھنا


شہلا جبیں۔ دیکھا کہ ایک بہت بڑا تندور ہے جس میں روٹی پکائی جاتی ہے۔ اس کے ارد گرد بہت سی عورتیں بیٹھی ہیں۔ اور میں بھی بیٹھی ہوئی ہوں ہم سب روٹیاں لگا رہی ہیں سب سے پہلے میری روٹیاں پکتی ہیں۔ اس کے علاوہ خواجہ صاحب اکثر خواب میں روٹیوں کے ڈھیر دیکھتی ہوں ۔گرم گرم ، بڑی بڑی روٹیاں ، سوکھی اور گھی والی روٹیاں ۔ برائے مہربانی اس کی اچھی سی تعبیر لکھ دیں۔

تعبیر : خواب خون میں حدت ظاہر کرتا ہے اور کوئی خاص بات نہیں ہے ۔ گرم چیزوں سے پرہیز کریں ورنہ بلڈ پریشر ہائی ہو سکتا ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.