Topics
محمد ہارون ،ٹنڈو محمد خان: خواب میں دیکھا کہ ایک
دوست کی دکان پر ہوں۔ میرے اور اس کے درمیان ایک ہستی موجود ہیں۔ خیال آتا ہے کہ
یہ ہستی سیدنا رسول کریم ؐ ہیں۔ پھر سامنے موجود خاتون کے ذریعے میں نے بی بی
فاطمہ ؑکی خدمت میں دعا کی درخواست بھیجی ۔
تعبیر: اﷲتعالیٰ آپ کو کامیاب کریں۔ رات کو سونے سے پہلے وضو
کریں اور دھلے ہوئے سفید کپڑے پہنیں۔ کمرے میں شمال رخ بیٹھیں اور 100مرتبہ
درودشریف پڑھیں ۔ اب آنکھیں بند کرلیں۔ بند آنکھوں سے آسمان کو دیکھیں ۔ انشاءاﷲدماغ
یکسو ہوجائے گا لیکن کچھ وقت لگے گا۔ درود شریف پڑھ کر خاتم النبیینؐ، ہم سب کی
اماں بی بی فاطمہؑ اﷲان سے راضی ہو ، اور تمام اہلِ بیت کو ایصالِ ثواب کریں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.