Topics

دائرے میں ''علی'' لکھا ہوا ہے

 


 فرزانہ جاوید، کراچی۔ آسمان کا رنگ ہلکا ہے اور شیشے کی طرح چمک رہا ہے۔ ایک بڑا دائرہ نظر آیا، اس دائرے میں مزید دائرے ہیں اور ایک طرف ''علی'' لکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جو کچھ دائرے میں ہے وہ سمجھ میں نہیں آیا۔ میں نے ایک سہیلی کو دکھایا اور کہا کہ یہ اللہ کی نشانیاں ہیں۔ پھر میں کسی کام میں مصروف ہوگئی ۔ کچھ دیر بعد خیال آیا کہ دوبارہ دیکھوں تو دائرہ اس وقت بھی موجود تھا۔ مجھے خوشی کے ساتھ حیرت ہوئی کہ اللہ کی نشانیاں آج بھی نظر آرہی ہیں۔

 

تعبیر: خواب مبارک ہے۔ حضور پاک علیہ الصلوٰة والسلام کا فرمان ہے کہ ''میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے ۔'' آپ نے جو کچھ دیکھا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو روحانی علوم کی سمجھ اور کام یابی عطا فرمائے۔ کوشش جاری رکھئے، انشاء اللہ کام یابی روشن ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.