Topics

گنبد خضرا نظر آیا


نام و پتہ شائع نہ کریں۔مراقبہ ہال کسی پروگرام میں آیا ہوں۔ دیکھا ایک بزرگ تشریف لارہے ہیں ،میں ان کے قریب جاتا ہوں۔ پھر دیکھا کسی روڈ پر جارہا ہوں،کچھ فاصلہ پر دو روشن اورخوب صورت چھتریاں نظر آئیں۔ خیال آیا کہ یہ حرم مدینہ ہے۔ میں خوش خوش حرم میں داخل ہوگیا۔ آگے چلنے کے بعد گنبد خضرا نظر آیا۔ میں نے سیلوٹ کی طرح سلام کیا۔ قریب ایک صاحب نے ٹھیلے پر سے پکے ہوئے چنے اور چھولے دیئے جو میں نے کھالیے۔

 میں گنبد خضرا کی جانب حاضری کے خیال سے بڑھا تو سوچا تازہ وضو کرلوں۔ وضوخانہ کی طرف جانے لگاتو کچھ کمرے نظر آئے جہاں لوگ کام کررہے تھے۔ اس کے بعد صرف یہ یاد ہے کہ میں وہاں سے آگے کی طرف بڑھا تھا۔

تعبیر : اللہ تعالیٰ قبول فرمائے یہ خواب رسول اللہؐ پردرود و سلام کی بشارت ہے ۔ اللہ مبارک کرے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.