Topics

سانپ چارپائی پربیٹھا نظر آیا


عائشہ رحمن، کوٹ ادّو۔ ایک سانپ میری چارپائی پربیٹھا نظر آیا۔ اس نے مجھے گھیرے میں لینے کی کوشش کی تو میں نے اسے چٹکیا ں بھریں جس پر وہ چلا گیا پھر بہت سارے بچھو میرے پاؤ ں سے چمٹ گئے۔ دیکھا کہ ایک بچہ کو گود میں اٹھائے کھڑی ہوں تو بچہ پکڑنے والا ہمارے پیچھے لگ جاتا ہے۔ میں بھاگ کر مسجد میں پناہ لیتی ہوں جہاں استادمجھے بچالیتے ہیں۔

 

تعبیر : آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کھانوں میں احتیاط کیجئے۔ ملاوٹی چیزوں سے پر ہیز کیجئے ۔ غیبت سے پرہیزکریں، جہاں غیبت ہو وہاں سے اٹھ جائیں۔ اس کے علاوہ نماز میں کوتاہی نہیں ہو نی چاہئے اور جو کچھ نماز میں پڑھیں اس کا تر جمہ یاد ہو نا چاہئے ۔ ضروری ہے کہ پاکی کا خیال زیادہ رکھیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.