Topics

چار سانپ


—، بہاولپور۔ میرے قریب سوزوکی پک اپ کی طرح گاڑی ہے۔ کوئی آکر کہتا ہے کہ یہ سانپ آپ کسی جگہ لے کر جائیں گی۔ پھر وہ ڈنڈے پر لپٹے ہوئے چار سانپ لاکر گاڑی کے کونے میں اڑا دیتا ہے جس کے ساتھ سانپ زمین پر اتر کر غائب ہوجاتے ہیں۔ پھر دیکھا کہ فرش پر دریاں بچھائے کچھ لوگ بیٹھے ہیں۔ ایک لڑکی آکر وہاں بیٹھی تو اسے سانپ نے کاٹ لیا۔ سب لوگ متوجہ ہوگئے۔ میں چھوٹے بیٹے کو بلارہی ہوں مگر وہ قریب نہیں آرہا۔ اتنے میں میرے قریب دری کے نیچے سے سانپ گزرا تو کسی نے مجھے وہاں سے پیچھے کھینچ لیا۔

                                                                                                                   

تعبیر : خواب تشویش ناک ہے اور ظاہر ہوتا ہے کہ ابتدا میں مریضہ کے علاج کی طرف خاص توجہ نہیں دی گئی۔گھر والوں کے ذہن بوجھل رہتے ہیں۔ ذہنی یکسوئی کے بجائے انتشار، غصہ ، بے یقینی ، قابل قدر صفائی نہ ہونے سے فضا مکدر  رہتی ہے ۔ علاج پر خاص طور سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

ڈاکٹری علاج کے ساتھ کتاب'' روحانی علاج'' میں ''سرطان ''کے عنوان سے علاج لکھا ہوا ہے۔ اجازت کے عمل کے بعد دوا اور دعا سے انشاء اللہ سکون کی فضا قائم ہوگی ۔ پاکیزہ ذہن ہر مرض کا علاج ہے ۔ پاکیزگی میں ذہن قدرت کی طرف مائل ہوتا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ صحت عطا فرمائے، آمین ۔ جس بچی کا ذکر کیا ہے اس کی خوراک میں نمک کی زیادتی نقصا ن دہ ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.