Topics

کھڑکی سے باہر دیکھنا


رشیدہ خاتون، مقام نامعلوم۔کھڑکی سے دیکھ رہی ہوں برف باری ہو رہی ہے۔ ایک خو ب صورت صحت مندکبوتر دانے کھارہا ہے۔ کچھ فاصلہ پر اس جیسا چھوٹا  پرندہ بیٹھا ہوا،چاہتا ہے بڑے پرندہ کے ساتھ دانہ چگے&

تعبیر۔خواب اچھا ہے۔ وضو بے وضو دن میں یا حی یا قیوم کا ورد کریں اور رات کو صاف ستھرا لباس پہن کر سلیقہ سے کنگھی کرکے اچھی خوشبو لگائیں، دو نفل نماز ادا کرکے حضرت محمد رسول اللہؐ کے روضۂ مبارک کا تصور کریں۔ مراقبہ کے دوران درود خضری صلی اللہ تعالیٰ علیٰ حبیبہ محمد وسلم پڑھتی رہیں، دھیان روضۂ اطہر کی طرف رکھیں۔ دس یا پندرہ منٹ مراقبہ کرکے بات کئے بغیر سوجائیں۔ میری اور تمام قارئین کی دعا ہے کہ آپ کو روحانی ترقی نصیب ہو۔ آمین۔ تیرہ، چودہ اور پندرہ کو چاند کے مہینہ میں روزہ رکھیں۔ سحر اور افطارمیں کم سے کم غذا استعمال کریں۔ پانچ وقت نماز کی پابندی ضروری ہے۔ انشاء اللہ روحانی ترقی ہوگی۔ آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مئی                2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.