Topics
خدیجہ گل۔کھلے خوبصورت ہال میں نور جیسی ٹھنڈی روشنی
ہے۔ لوگوں کا ہجوم ہے جیسے کوئی خاص دن ہو ۔ میں سیڑھیوں پر کھڑی ہوں ایک بزرگ تشریف
لاتے ہیں۔ بزرگ کے قریب آنے پر مؤدبانہ عرض کرتی ہوں حضور
آپ کی زیرنگرانی مراقبہ کی خواہش ہے آپ مراقبہ کروائیے۔ بزرگ نے پاکٹ سائز کا
خوبصورت نیلے رنگ کا قرآن مجھے عنایت فرمایا۔ایک عورت کہتی ہے یہ تم کو کیسے مل گیا
یہ تو ان خاص لوگوں کو دیا جاتا ہے جو سات سمندر پار ہیں۔ میں خوشی کے عالم میں
جھومتے ہوئے کہتی ہوں سات سمندر پار تو میں نہیں گئی مگر مرشد کی عنایت &
تعبیر: ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ نماز
کی پابندی ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے، کوتاہی نہ کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.