Topics

شہد کا چھتا


 نام شائع نہ کیا جائے،کراچی۔ دیکھا بڑی بہن کے ساتھ ان کے نئے گھر میں ہوں۔ یہاں بڑا میدان ہے جس میں بہت سارے آم کے درخت ہیں۔ درختوں میں کیریاں اور آم لگے ہوئے ہیں— ساتھ بہن کا گھر ہے۔ ایک آم کے درخت پر شہد کی مکھی کے دو چھتے  ہیں۔ بہن سے کہتی ہوں چھتوں سے شہد نکال لیں ورنہ مکھیاں پی کر اڑ جائیں گی۔ دیکھا تو چھتے میں شہد نہیں ہے۔ یکایک شہد کی بوندیں گرنے لگیں، کہتی ہوں برتن لاؤ  تاکہ شہد جمع ہوجائے۔پھر میں شہد سے آٹے کو گوندھتے ہوئے باجی سے کہتی ہوں میں اس آٹے کی نان خطائی بناؤ ں گی جو میں نے کسی سے سیکھی ہے۔ باجی انکار کردیتی ہیں۔

 

تعبیر: گھر والوں نے اگر اللہ کے بھروسے پر پوری توجہ کے ساتھ معاش کے لئے جدوجہد کی تو خوب برکت ہوگی۔ آپ اگر گھر میں کوئی کام کریں گی، سلائی وغیرہ، انشاء اللہ برکت ہوگی اور غربت و افلاس سے نجات مل جائے گی۔ اللہ تعالیٰ بڑے رحیم و کریم ہیں، اپنے بندوں کی کوشش قبول فرماتے ہیں۔ جب بندہ اللہ کے بھروسے پر جدوجہد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کام یابی اور ترقی کے راستے کھول دیتے ہیں۔ نماز کی پابندی کریں، وضو بے وضو ہر حال میں یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔   گھر میں صفائی کا خیال رکھیں ،انشاء اللہ برکت ہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی                 2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.