Topics

مکان کی چھت میں دراڑ


کلیم، شارجہ: گھر والے کاموں میں مصروف ہیں۔ میں کسی کام سے باہر آیا تو دیکھا کہ مکان   کی چھت پر دراڑ پڑی ہے جو آہستہ آہستہ بڑی ہورہی ہے۔گھبرا کر سب کو چیخ چیخ کر بتا تا ہوں مگر کسی کو آواز نہیں جاتی۔ آخر  فرداً فرداً سب کو باہر لاتا ہوں اور ساتھ ساتھ دیوار کی جانب بھی دیکھ رہا ہوں کہ گر نہ جائے۔ بچے قابو میں نہیں آتے۔ باہر لے کر آتا ہوں توگھر میں واپس چلے جاتے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ سب کوبحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوا۔ شکر ہے کہ چھت نہیں گری جب کہ دراڑ کافی بڑی ہوگئی تھی۔

 

تعبیر: فوری طور پر حسبِ استطاعت صدقہ کیجئے انشاء اللہ حفاظت ہوگی۔ وضو بے وضو  یاحی یا قیوم کا ورد کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘(اکتوبر2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.