Topics
روبینہ کوثر ، راولپنڈی : گنبد
خضریٰ کے ساتھ والے مینار میں ایک بزرگ ہستی سے ملاقات ہوئی ۔ میں نے ادب سے سلام
کیا ۔ جس کا جواب بہت پیار سے دیا گیا۔ پھر تخت پر بزرگ ہستی کو تشریف فرما دیکھا۔
تعبیر: ایسے خواب اس وقت نظر آتے ہیں جب
بندہ اللہ کے محبوب آخری نبی ؐ سے محبت کرتا ہے اور درود شریف پڑھ کے ایصالِ ثواب
کرتا ہے ۔ معمول یہ بنایئے کہ رات کو کھانا آدھا پیٹ کھایئے پھر دو گھنٹے بعد
درودشریف پڑھئے ۔ لوبان جلایئے ۔ کھانے کے دو گھنٹے بعد گھر کے کسی گو شے میں جہاں
زیادہ آوازیں نہ آتی ہوں، مصلےّ پر بیٹھ کر 313 مرتبہ درود شریف پڑھئے ۔ اس عمل کو
عادت بنالیجئے ۔ انشاء اللہ کامیابی اور روحانی ترقی ہوگی ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.