Topics

مکڑی کے جالے


کراچی۔ دیکھا میں ایک کمرے میں ہوں دیورانی ساتھ ہے…دیوار پر نظر پڑتی ہے تو مٹی جمی ہوئی نظر آتی ہے بیٹی کو بلاتی ہوں اور کہتی ہوں دیوار صاف کردو لیکن گرد پوری طرح صاف نہیں ہوتی۔ دوسری طرف نظر اٹھتی ہے تو وہاں مکڑی کے جالے نظر آتے ہیں۔

تعبیر: پاکی کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ صفائی اور پاکیزگی کی طرف سے اتنی زیادہ غفلت ہے کہ کپڑوں اور جسم میں سے بدبو آتی ہے۔ ضروری غسل بھی آجکل کے انتظار میں کھوجاتا ہے۔

مشورہ: اگر یہ نامعقول رویہ ختم نہ کیا گیا تو ذہن آلودہ ہوجائے گا اور طرح طرح کی پریشانیوں سے بہت زیادہ پریشانی لاحق ہوسکتی ہے۔ رسول اللہ ؐ نے فرمایا ہے صفائی نصف ایمان ہے۔

٭٭٭




’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ ( فروری 2014ء)

 



 


Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.