Topics

ہیٹر

محمد اشرف، کراچی: ایک کلاس میں موجود ہوں۔ وہاں کچھ مرحومین بھی ہیں ۔ ایک باوقار اور بارعب شخص کو بھی بیٹھے دیکھا۔ نظر طلبا کی میزوں پر گئی تو دیکھا کہ ایک میز پر کتاب ’’خاتم النبیین محمد رسول اللہؐ، جلد اول‘‘ رکھی ہوئی ہے یعنی یہ سیرت طیبہ ؐکی کلاس تھی۔ پھر دیکھا کہ میں اپنی پنڈلی کا جائزہ لے رہا ہوں جہاں گوشت کے دو چپٹے لوتھڑے چپکے ہوئے ہیں جیسے اندر سے باہر آگئے ہوں۔ اس کے بعد ایک وکیل دوست کے ساتھ کسی کمرے میں بیٹھا ہوں جہاں گیس کا ہیٹر چل رہا ہے۔ دوست نے سگریٹ سلگانے کے لئے ہیٹر تیز کیا۔ کچھ دیر بعد ہیٹر خود بخود تیز ہوگیا اور آگ کی لپٹیں باہر آنے لگیں۔ جان بچانے کے لئے فورا ً کمرے سے باہر نکلا۔ کچھ دیر میں آگ کم ہوگئی۔

 تعبیر: ہائی بلڈپریشر کی علامات ہیں۔ ڈاکٹر سے پورا چیک اپ کروائیے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحت عطا فرمائے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.