Topics

بزرگ کا پیار سے دیکھنا


عمرانہ مسعود، نشتر اسکوائر۔ ایک بزرگ مجھے بہت پیاربھرے انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

 

تعبیر: روحانیت ایک علم ہے آپ کو روحانی علوم سیکھنے کا شوق ہے۔ جن بزرگ سے آپ علم سیکھ رہی ہیں یا سیکھنا چاہتی ہیں وہ بھی آپ کے ہاتھ میں روحانی علم کی شمع دینا چاہتے ہیں۔ روحانی اسباق ، ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت اور نمازکی پابندی کریں۔ چھوٹے بڑے کا امتیاز کیے بغیر سلام میں پہل کریں۔

روحانی علوم سیکھنے کے منفرد قاعدے اور ضابطے ہیں، ذہنی یکسوئی ضروری ہے یکسوئی حاصل کرنے کے لیے کم بولنا، عیب جوئی نہ کرنا، غصہ پر کنٹرول، غربا اور مساکین کی عزت کرنا ہے۔

اللہ کی نشانیوں پر غور و فکر کرنا ایسا عمل ہے جس سے روحانی صلاحیتوں میں قیاس سے زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مارچ             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.