Topics

دوپٹہ پھٹ گیا ہے


ن ۔ ف ۔ ہمدانی ، سیالکوٹ ۔ دیکھا کہ میرے خاوند نے کافی دور ویران سی جگہ پر ایک مکان لے رکھا ہے ۔ میرے ساتھ میری پھوپھی زاد بہن ہے اور ہم دونوں صبح سویرے پڑھنے کے لئے دوسرے کو ارٹروں میں آتی ہیں جو شہر میں واقع سرکار ی کوارٹر ہیں ۔ جب یہاں آتی ہیں تو واپس جانے کو جی نہیں چاہتا ۔ میری پھوپھی کی لڑکی کہتی ہے بھئی تم چلی جا ؤ میں آج نہیں جاؤں گی ۔ مجبور ہو کر مجھے اکیلے ہی آنا پڑتا ہے مگر جب مکان کے قریب پہنچتی ہوں تو تین چار کالے سیاہ رنگ کے پتہ نہیں بلّے ہیں یا بلّیاں مجھے گھیر لیتے ہیں ۔آس پاس کوئی آدمی بھی نہیں ۔ میں جان چھرانے کی کوشش کررہی ہوں ۔ انہوں نے میرا گھیراؤ کر رکھا ہے ۔ اچانک انہوں نے پنجہ مار کر میرے سر کا دوپٹہ بالکل پھاڑ دیا اور میرے سر سے کھینچ کر تینوں مل کر اسے منہ میں ڈال کر چبارہے ہیں ۔ اور ڈوپٹہ جگہ جگہ سے بری طرح پھٹ گیا ہے اور بلّوں نے منہ میں ڈالا ہوا ہے اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

 تعبیر :  خواب ام الصبیان کی بیماری ظاہر کرتا ہے اس بیماری میں اکثر اسقاط ِ حمل ہوجاتا ہے ۔ اگر آپ کو اسقاطِ حمل نہیں ہو ا تو بہت احتیاط کی ضرورت ہے ۔ بے احتیاطی سے بچہ ضائع ہو سکتا ہے ۔ اس کا علاج یہ ہے کہ کتاب ’’روحانی علاج‘‘ میں سے ام الصبیان کا تعویذ تین پلیٹوں پر زردہ کے رنگ اور عرق گلاب سے لکھ کر صبح نہار منہ ، عصر کے بعد اور رات کو سوتے وقت بارش کے پانی سے دھو کر پیئں ۔ آج کل بارش کا موسم ہے ۔بارش کا پانی بوتلوں میں جمع کرکے رکھ دیں ۔

 کتاب ’’روحانی علاج ‘‘ سیالکوٹ میں ملک نیوز ایجنسی کمرشل بلڈنگ ، ریلوے روڈ ، سیالکوٹ سے دستیاب ہے ۔

 ’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (ستمبر 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.