Topics

چربی کڑاہی بن گئی


اکبر، فیصل آباد۔ گوشت مانگنے پر دکان دار نے چربی خریدنے کا کہا۔ میں نے منع کردیا کہ مجھے چربی سے گھی بنانا نہیں آتا۔ دکان دار نے طریقہ سکھانے کے لئے چربی زمین پر رکھ کر آگ لگادی۔چربی کڑاہی بن گئی ، کڑاہی —کڑھاؤ میں بدل کر ہوا میں اٹھا پھر زور سے گہرائی میں گرا۔ آواز سے لگا کہ عمارت گرگئی ہے۔ لوگ شور مچاتے ہوئے بھاگنے لگے۔ میں بھی بھاگ رہا تھا ۔احساس ہوا یہ جگہ صحیح نہیں۔ سامنے عمارتوں کے درمیان میں سے ایک آدمی لٹو کی طرح گھوم کر گرا ۔ اس دوران مسجد سے اذان ہوئی۔ میں نے ایک صاحب کی تصحیح بھی کی۔

 

تعبیر: آپ کو کافی عرصے سے بھوک سے زیادہ اور اور باربار کھانے کی عادت ہے جس سے گیس زیادہ بننے لگی ہے۔ مدینہ منورہ میں ایک حکیم صاحب تشریف لائے اور بارگاہ رسالتؐ میں عرض کیا کہ میں مسلمانوں کا علاج کرنا چاہتا ہوں۔ درخواست قبول ہوئی لیکن کوئی مریض نہیں آیا۔ کچھ عرصے بعد وہ رسول اللہؐ کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ کوئی مریض نہیں آتا۔انہیں بتایا گیا کہ یہاں لوگ صرف بھوک کے وقت کھاتے ہیں اور قبل اس کے کہ پیٹ بھرجائے، ہاتھ روک لیتے ہیں۔ یہ سن کر حکیم صاحب بولے ، پھرمیری یہاں ضرورت نہیں، اور چلے گئے۔

 آپ بھی اس نسخہ ٔکیمیا پر عمل کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.