Topics

چاند کے دو ٹکڑے


۔۔۔۔۔۔کراچی ۔ میں نے دیکھا کہ میری منگیتر کی شادی ہو رہی ہے اور وہ سہرا باندھے اپنی سہیلیوں میں دلہن بنی بیٹھی ہے ۔ میں اس منظر کر دیکھ کر زاروقطار رونے لگتا ہوں اور روتے ہی روتے میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

ایک دوست گھر آئے ۔ انہوں نے کہا تمہارا مکان بن رہا ہے ۔ چلو چل کر دیکھ آئیں ۔ مکان دیکھتے دیکھتے باہر آکر آسمان کی طرف دیکھنے لگتا ہوں کہ اچانک چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے ۔ دونوں ٹکڑے آپس میں ٹکرائے اور زمین پر گر کر غائب ہو گئے ۔

تعبیر : دونوں خواب کی ایک ہی تعبیر ہے کہ خواب دیکھنے والے صاحب کی شادی کسی دوسری جگہ ہو گی۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.